شکارپور ، سیپکو کی جانب سے کنڈا کنکشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن، 2 لاکھ روپیوں سے زائد کی ریکوری اور 100 سے زائد کنڈا کنکشن کاٹ دیے

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:04

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) شکارپور میں سیپکو کی جانب سے کنڈا کنیشن اور بقایاجات کے خلاف آپریشن، 2 لاکھ رپیوں سے زائد کی رکوری اور 100 سے زائد کنڈا کنیشن کاٹ دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور سیپکو انجینئر اعجاز احمد چنو، ایس ڈی او ٹو شاہد شاہ، لائین سپریڈنٹ سھیل ملانو کا اپنی ٹیم کے ساتھ ٹرک اڈے اور دیگر علاقوں میں کنڈا کنیکشن اور بقایاجات والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 لاکھ روپیوں سے زائد کی رکوری کی گئی اور100 سے زائد کنڈا کنیکشن کاٹے گئے ،اس موقع پر انجینئر اعجاز چنو نے کہا کہ کنڈا کنیکشن کی کسی کو اجازت نہیں دینگے یہ قانون سخت جرم ہے اور جس کی بھی بقایاجات ہیں وہ اپنا بل ہر ماہ میں ادا کریں تاکہ ہمیں اوپر سے بجلی ملے عوام ہم سے تعاون کرے تاکہ ہم شکارپور کو روشنیوں کا شہر بنائیں اگر کسی کے پاس میٹر نہیں ہے ہم ان کو رعایت دینگے اور جلد از جلد شکارپور کو کنڈا کنیکشن اور نان پیمنٹ سے پاک کرینگے۔

متعلقہ عنوان :