پنجاب نے ہیپاٹائٹس کنٹرول کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:04

پنجاب نے ہیپاٹائٹس کنٹرول کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، خواجہ ..
لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ صوبہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں اور محکمہ صحت نے آج سے دیہات میں 40 ہزار پیدل کام کرنے والے حجاموں میں سیف باربرکٹس کی تقسیم کا آغاز کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیاہے - انہو ںنے ان خیالات کااظہار یہاں ایک مقامی ہوٹل میں پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام دیہی علاقوں میں پیدل اورسڑک کنارے کرسی لگا کر کام کرنے والے حجاموں میں 40 ہزار کٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی - انہو ںنے تقریب میں شریک باربرز سے کہاکہ وعدہ کریں کہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں بیماری کی منتقلی کی روک تھام میں محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں گے -ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، صوبے کے تمام اضلاع کے دیہی علاقوں میں 40,000 پیڈلر/پیدل کام کرنے والے حجاموں میں مفت باربر کٹس مہیا کرنے کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ نئے بلیڈ اور جراثیم سے محفوظ استرے اور قینچیاں استعمال کریں اور ہیپاٹائٹس کی انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرکے ختم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی نے مارچ 2018 میں ہیپاٹائٹس ایکٹ منظور کروایا جس کا ایک انتہائی اہم جزو انفیکشن کنٹرول ہے اور ہیپاٹائٹس کنٹرول کرنے کے ضمن میں سب سے اہم اقدام اس سے تحفظ یا پریوینشن ہی- علی جان خان،سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، پنجاب، پروگرام مینجر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پنجاب ہمراہ ٹیم اور محکمہ صحت کے دیگر افسران اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر لاہور شہر کے پیڈلر حجاموں ،جن کی رجسٹریشن ہوچکی ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو سیف باربرز کٹس تقسیم کی گئیں جو کہ یہ کٹس اپنے اپنے متعلقہ ضلعوں میں دیہاتی پیڈلر/پیدل چلنے والے باربر ز میں تقسیم کریں گے۔ سیف باربرز کٹس کی تقسیم کی ایسی تقاریب پنجاب کے تمام اضلاع کی سطح پر بھی منعقد کی جائینگی تاکہ مقامی سطح پر پیڈلر حجاموں کو یہ مفت سیف باربر کٹس دی جائیں تاکہ وہ اپنے کسٹمرز کے لئے نئے بلیڈ اور جراثیم سے محفوظ استرے اور قینچیاں استعمال کریں اور اس طرح نہ صرف خود کو اوراپنے سٹاف کو ہیپاٹائٹس سے محفوظ رکھ سکیں بلکہ اپنے کسٹمرز کو بھی ہیپاٹائٹس سے محفوط رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :