لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی کانفرنس برائے صحت و تحفظ کا انعقاد

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:04

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی کانفرنس برائے صحت و تحفظ کے عالمی دن کے نام پر منعقد کی گئی- کانفرنس میں صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور ، کنٹری ڈائریکٹر ILO ، سیکرٹری لیبر ڈاکٹر فرخ مسعود، جرمن ، یو ایس اے ، تھائی لینڈ سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان کی بھی شرکت -کانفرنس کے انعقاد پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آگاہی کیمپ لگائے گئے - کانفرنس میں مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے عوام کو تفصیلی بریفنگ دی گئی -اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ یہ کانفرنس حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ منعقد کی جارہی ہے اور اس کا مقصد مزدور دوست لیبر پالیسی اور مزدور دوست وژن جوکہ وزیراعلی پنجاب کا خواب ہے اس کی طرف ایک اہم قدم ہے - ا س کانفرس میں سوشل سیکورٹی ، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122 کے اداروں نے بھی شرکت کی - کانفرنس میں کمشنر سوشل سیکورٹی عمران سکندر بلوچ اور دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی -