پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:06

ڈی جی خان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سخی سرور پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیا پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سخی سرور پولیس نے دو ملزمان عابد ولد جمعہ، محمد علی ولد مختیار سے دو کلاشنکوف ، 310گولیاں میگزین سمیت برآمد کر لیں پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے پنجاب آنیوالے ملزمان کا تعلق دکی اور سندھ جیک آباد سے ہے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ۔