صوبہ کے تمام اضلاع کو ترقی یافتہ اور مثالی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ اپریل 22:06

ڈی جی خان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع کو ترقی یافتہ اور مثالی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ․ ضلعی سطح پر ایس ڈی جیز کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تمام اضلاع کو 17شعبوں میں 244انڈیکیٹرز اور 169ٹارگٹ کے حصول کا ٹاسک دے دیاگیا ہے ․ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے ایس ڈی جیز کمیٹی کے آگاہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری محکموں ، این جی اوز اور نجی اداروں کی شراکت سے ضلع میں غربت اور بھوک کے خاتمہ ،ا چھی صحت ، معیاری تعلیم ، مساوی حقوق ، صاف پانی ، بہتر نکاسی آب ، بجلی اور دیگر وسائل کی وافر فراہمی ، معاشی ترقی ، انڈسٹری اور انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت دیگر گولز پر کام کیا جائے گا․ تمام اراکین اپنے شعبوں میں کام کریں اور دیئے گئے اہداف کا بروقت حصول ممکن بنایاجائے ․ سیکرٹری کمیٹی / ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل روف نے اجلاس میں بتایا کہ جلد ہی تمام اراکین کو کمیٹی کے اہداف ، طریقہ کار اور قوانین سے متعلق معلومات کیلئے مٹیریل فراہم کیاجائے گا ․ حکومت پنجاب کا اس کمیٹی کے قیام کا مقصد ضلع کو ہر شعبہ میں بہتر بنانا ہے ․ اجلا س میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ڈیرہ غازیخان ڈویژن وسیم اختر جتوئی ، سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عابد حسیب ، ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی ، ڈی ای او ایلیمنٹری مہر سراج الدین سمیت دیگر اراکین موجو دتھے ۔