انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے امیدواروں کو رولنمبرسلپس کی ترسیل کر دی گئی ہے،شیخ امجد حسین

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:06

ڈی جی خان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام 5مئی سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2018کیلئے تمام امیدواروں کو رولنمبرسلپس کی ترسیل کر دی گئی ہی․ ریگولر امیدواروں کی سلپس ان کے ادارہ جات جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی رولنمبرسلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر بھجوا دی گئی ہیں ․ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ سربراہان ادارہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ادارہ کے طلبائوطالبات کی بورڈ سے جاری شدہ رولنمبر سلپ کے پیچھے اپنے دستخط اور مہر ثبت کر کے امیدواروں کے حوالے کریں اور امیدوارامتحان کے دوران رولنمبر سلپ ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھیں گے ․ ڈپٹی کنٹرولر نے بتایاکہ جن امیدواروں نے اپنے اعتراضات ختم نہیں کرائے ان کی رولنمبرسلپس روک لی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اعتراضات بسلسلہ کمی فیس ، فراہمی این او سی ، تصدیق ، تبدیلی مضمون وغیرہ فوری طو رپر دور کرا کے سلپس حاصل کریں ․ انہوں نے مزید بتایاکہ رولنمبر سلپ گم ہونے کی صورت میں بورڈ سے ڈوپلیکیٹ سلپ بنوائی جاسکتی ہے ․ شیخ امجد حسین نے بتایا کہ مذکورہ امتحان کیلئے کل 128سنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں سے 30ڈیرہ غازیخان ، 52مظفرگڑھ ، 28لیہ اور 18راجن پورکے سنٹرز شامل ہیں ․ انہوںنے بتایاکہ امتحان میں 44689، امیدوارشرکت کررہے ہیں ․ پانچ مئی سے 21مئی تک بارہویں کلاس(پارٹ سیکنڈ) کا امتحان ہو گا جبکہ 22مئی سے چھ جون تک گیارہویں کلاس (پارٹ فسٹ) کاا متحان ہو گا ․ پریکٹیکلز کا انعقاد آٹھ جون سے 13جولائی تک ہو گا ․انہوںنے بتایاکہ گیارہویں کلاس کے امتحان کیلئے رولنمبر سلپس 10مئی تک بھجوا دی جائیںگی ․ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایاکہ امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اورشفافیت کویقینی بنانے اور مو ثر نگرانی کیلئے انسپکٹرز- اور مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :