ضلع ڈیرہ غازیخان میں کل سے نیوٹریشن ویک منایا جائے گا

ہفتہ اپریل 22:06

ڈی جی خان۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں 30اپریل سے نیوٹریشن ویک منایا جائے گا جس میں گھر ، گھر جا کر خواتین اور بچوں کی سکریننگ کی جائے گی جس کیلئے 3700افراد ی قوت پر مشتمل 740ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ․ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خلیل احمد اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر کامران اصغر نے ضلعی ادارہ ترقی صحت میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد ریاض ملک اور دیگر موجود تھی․ سی ای او ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ 5مئی تک جاری رہنے والی مہم میں 837996بچوں او رخواتین کی سکریننگ کی جائے گی جس میںدو سے پانچ سال تک کے 134079 بچوں اور چھ سال سے 19سال کے 322628لڑکے ، لڑکیوں کو پیٹ کے کیڑوں کی ادویات دی جائیں گی ․ سکریننگ کے دوران سامنے آنے والے انتہائی غذائی قلت کے شکار بچوں کو علاج معالجہ کیلئے ٹیچنگ ہسپتال اور درمیانی غذائی قلت کے شکار بچوں کو متعلقہ بی ایچ یو میں ریفر کیاجائے گا ․ چھ ماہ سی24ماہ تک کے بچو ں کو خوراک کی قلت پورا کرنے کیلئے ساشے دیئے جائیں گے ․ بالغ لڑکیوں کی خون کی کمی پوری کرنے اور حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین کو گولیاں دی جائیں گی ڈاکٹر خلیل احمد او رڈاکٹر کامران اصغر نے بتایاکہ ہفتہ کے دوران بچوں کے ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ دس مہلک امراض سے بچائو کیلئے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے ․ حاملہ خواتین کو تشنج سے بچائو کی ویکسین بھی دی جائے گی ․ انہوںنے بتایاکہ ہر ٹیم میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر ، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور ویکسینیٹر شامل ہیں ․ سی ای او ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ،ڈی ایچ او ،متعلقہ ڈی ڈی ایچ اوز ٹیموں کی نگرانی کریں گے ۔