تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالہ کے نیوانڈور بلا ک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:06

وہاڑی۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ،وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام میں تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ محکمہ تعمیرات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالہ کے نیوانڈور بلا ک کی تعمیر کو جلد مکمل کیاجائے۔ تاکہ جہاں مختلف وارڈز کو شفٹ کرکے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بوریوالہ کے دورے پر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ رائو محمد تسلیم اختر،ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال بوریوالہ ڈاکٹرامجد شکیل ،صدر انجمن تاجران بوریوالہ محمد جمیل بھٹی اور میڈ یا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مزید کہا ہے کہ کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایات دی جائیں کہ وہ تعمیراتی کام تیزکیا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعمیرات نے ایک ہفتہ کے اندر انڈور بلاک ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالہ کے فرسٹ فلور کا کام مکمل نہ کیا تو ان ذمہ داروں کے خلاف انٹی کرپشن کو کیس بھجوایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے جن معاملات کی منظور ی درکار ہے اس کے مراحل کو جلد مکمل کروایا جائے۔ تاکہ بروقت تکمیل سے عوام کو صحت کی مزید سہولیات میسر ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی آفیسر اپنی ذمہ دارمی میں کوتاہی برتے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔قبل ازیںڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بوریوالہ کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔مریضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :