کاشتکار وں کی شکایات اور مسائل کافوری طور پر ازالہ کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:06

وہاڑی۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ،وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو گندم کے باردانہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔کاشتکار وں کی شکایات اور مسائل کافوری طور پر ازالہ کیا جارہا ہے۔ ہر مرکز خرید گند م پر متعلقہ افسران اور سٹاف موجود ہے جو کسی بھی مسئلے کا فوری حل کررہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مرکز خرید گندم ماچھیوال کے معائنہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر سیال اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔کاشتکاروں کی فلاح کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کاشتکار تسلی رکھیں۔جن کسانوں نے باردانہ کے لئے درخواستیں دی ہیں ان تمام کو باردانہ فراہم کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں۔تمام کام میرٹ اور شفافیت سے کیا جارہا ہے۔ کاشتکار ہمارے لئے انتہائی قابل عزت ہیں۔ ہم ان کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ کیونکہ کاشتکار ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :