پنجاب فو ڈاتھارٹی کی کاروائیاںغیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 3فوڈ پوائنٹس جبکہ سیالکوٹ میں مضر صحت گٹکا کی فروخت پر 2پان شاپ اور جنرل سٹور کو سیل کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:06

گوجرانوالہ۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے گجرانوالہ ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 3فوڈ پوائنٹس جبکہ سیالکوٹ میں مضر صحت گٹکا کی فروخت پر 2پان شاپ اور جنرل سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر1لاکھ14ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں کاروائیاں کرتے ہوئے پونڈانوالہ چوک میں واقع کوہ ہمالیہ بیکرز پروڈکشن یونٹ ،پیپلز کالونی مین مارکیٹ میں واقع بلہ چیمپین ٹکا ٹک اینڈفاسٹ فوڈ ،عامر چرغہ ہائوس کو غیر معیاری اجزاہ استعمال کرنے،ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی،کچن ایریا میں حشرات موجود ہونے، ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پر سیل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ گل روڈ پر واقع حافظ پکوان سنٹر کو کھلا رنگ استعمال کرنے، دیواروں پر جالوں کی موجودگی،مکھیوں کی بھر ماراورصفائی کے ناقص انتظامات پر پکوان سنٹر کو سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیمز سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے سرکولرروڈ رنگ پورہ سیالکوٹ پر واقع بسم اللہ کشمیر پان شاپ ،آدم روڈ گوجرہ پر واقع عارف پان شاپ ، ڈسکہ پر واقع حامد سویٹ اینڈجنرل سٹورکو مضر صحت گٹکا فروخت کرنے ، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اورصفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا ۔

نیز 600سے زائد گٹکا پیکٹس تلف کر دئے گئے۔علاوہ ازیں ڈویژن بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاں کر تے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس،پروڈکشن یونٹس،ہوٹلز، سویٹس اینڈ بیکرز،کریانہ سٹورز پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا اورحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر11فوڈ پوائنٹس کو حفظاں صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 14ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ جبکہ مختلف فوڈ پوائنٹس سے نان فوڈ گریڈ کلر، زائدالمیعاد ڈرنکس اینڈ مشروبات، خراب دودھ اور بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کر دیا گیا۔ عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر165کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :