پاکستان تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جشن کا اہتمام مکمل

مینار پاکستان پر 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں، معروف گلوکار پرفارم کرنے کو بیتاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ اپریل 20:32

پاکستان تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جشن کا اہتمام مکمل
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) ::پاکستان تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جشن کا اہتمام مکمل کر لیا گیا۔ معروف گلوکار پرفارم کرنے کو بیتاب،مینار پاکستان پر 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کل لاہور میں تاریخی جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جلسے سے ایک رات قبل کھلاڑیوں کا خون گرمانے کے تحریک انصاف نے پارٹی کنسرٹ کا اہتمام کر رکھا ہے۔۔عمران خان اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے 4 بجے لاہور پہنچ چکے ہیں جو رات 9 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور کنسرٹ میں شرکت کریں گے۔کنسرٹ میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی،سٹرنگز، ابرارالحق اور ملک کے معروف سنگر پرفارم کریں گے۔