قومی ٹیم کی جانب سے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ کا بدترین آغاز

کینٹ کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران پوری ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 20:37

قومی ٹیم کی جانب سے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ کا بدترین آغاز
کینٹ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) قومی ٹیم کی جانب سے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ کا بدترین آغاز کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کا کینٹ کیخلاف پریکٹس میچ سے آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم قومی ٹیم اپنے پہلے ہی امتحان میں فیل ہوگئی ہے۔ کینٹ کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران پوری ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے صرف امام الحق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ حسن علی نے 24 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے دیگر بلے باز کوئی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :