بجٹ نہ پیش کرنا چوائس نہیں تھی، اگر 4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آ جاتی،ایوان میں اپوزیشن کی ہلڑ بازی افسوس ناک تھی احتجاج بلاجواز تھا ،وفاقی وزیر وزیر داخلہ احسن اقبال کا بیان

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:34

بجٹ نہ پیش کرنا چوائس نہیں تھی، اگر 4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنا چوائس نہیں تھی، اگر 4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آ جاتی۔

(جاری ہے)

ایوان میں اپوزیشن کی ہلڑ بازی افسوس ناک تھی احتجاج بلاجواز تھا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ بجٹ پیش نہ کرنے کا کوئی جواز نہ تھا بجٹ لیٹ پیش کرنے سے ملکی معیشیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے انہوں نے کہا ہے کہ ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی، پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل چاہیے اور مسلم لیگ (ن)کی حکومت انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی، ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ آئندہ حکومت کی ترجیحات کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔واضع رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے مالی سال 19-2018 کے لیے 5 ہزار 932 ارب 50کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کا اعلان کیا تھا۔