امریکی قانون کی" دفعہ تین صفر ایک" کثیرالطرفہ تجارتی نظام کیلئے خطرہ ہیں، چین

مذکورہ تحقیقات کے تحت چین کے خلاف الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک ایسی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسند کارروائیوں کی مخالفت کریں ،چین کی عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک سے اپیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:34

امریکی قانون کی" دفعہ تین صفر ایک" کثیرالطرفہ تجارتی نظام کیلئے خطرہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہ امریکی قانون کی" دفعہ تین صفر ایک" کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے لئے خطرہ ہی ہے ،مذکورہ تحقیقات کے تحت چین کے خلاف الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم کے تحت تنازعات کے حل کے ادارے کی ایک کانفرنس میں چین نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے "دفعہ تین صفر ایک " ، جس کی بنیاد یکطرفہ تجارتی تحفظ پسندی ہے، کثیر الطرفہ تجارتی نظام کے لئے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ ایسی یک طرفہ تجارتی تحفظ پسند کارروائیوں کی مخالفت کی جائے۔چین کے خیال میں امریکہ کی جانب سے چین مخالف جاری" تین صفر ایک تحقیقات" میں چین کی مارکیٹ اصلاحات ، کھلے پن اور علمی حقوق کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں چین کی جانب سے حاصل شدہ پیش رفت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ مذکورہ تحقیقات کے تحت چین کے خلاف الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔اسی روز کانفرنس میں شریک پاکستان اور روس نے بھی امریکی اقدامات کے باعث عالمی تجارتی نظام پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کی ۔

متعلقہ عنوان :