Live Updates

صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا، خود احتسابی اور ذاتی تبدیلی ضروری ہے،را نا تنویر حسین

نواز حکومت کا آخری بجٹ بھی عوام دوست ، متوازن، ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ، نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد نو از حکومت نے نظام کی مضبوطی اور جمہوری تسلسل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:34

صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا، خود احتسابی اور ذاتی تبدیلی ضروری ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز حکومت کا آخری بجٹ بھی عوام دوست ، متوازن، ملکی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا بلکہ نظام بدلنے کے لئے خود احتسابی اور ذاتیتبدیلی بھی ضروری ہے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد نو از حکومت نے نظام کی مضبوطی اور جمہوری تسلسل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ،،ووٹ کو عزت دو،،کا نعرہ کسی ادارہ کے خلاف نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کے ووٹ تقدس اور نطام عدل کی بحالی کے لئے ہے بعض سیاسی جماعتیں اور کچھ عنا صرنئے صوبوں کے قیام کے لئے اپنی سیاست چمکانے یا علاقائی تعصب پھیلانے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے یہ ایک انتظامی معاملہ ہے جس پر سیاست کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کی با ہمی مشاورت ہو نی چا ہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120میں مختلف مقامات پر کا رنر میٹنگز سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر ٹیکسوں کے خاتمہ کے اعلان سے عوام کو ریلیف ملے گا با لخصوص 12لاکھ روپے سالانہ آمدن تک ٹیکس فری ہو گی جبکہ حکومت نے دفاعی شعبہ میں بھی مطلوبہ رقم مختصر کر کے ملک کو نا قابل تسخیر بنانے کا ایک بار پھر اعائدہ کیا ہے دفاع کے لئے 180ارب روپے کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے حکومت نے بھاشا ڈیم سمیت آبی منصوکے لئے 169ارب اور بجلی کی فراہمی کے لئے 138ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ فا ٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے 1کھرب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ہمارے سیاسی مخالفین نے وفاقی حکومت کے اس بجٹ کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکنہ کو شش کی لیکن خد اکے فضل سے نواز حکومت نے اپنی آئینی مدت کا پا نچواں بجٹ پیش کر نے کا اعزاز حا صل کیا انہوں نے اس تاثر کو بھی مخالفین کا پراپیگنڈہ قرار دیا کہ غیر ملکی امداد نہ ملی تو پاکستان میں معاشی بحران پیداہو جا ئے گا بلکہ پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے نو از لیگ کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوا کیونکہ یہ یکطرفہ ٹرائل ہے جس کو عوام نے مسترد کردیا ہے ایسے فیصلوں کا فائدہ مسلم لیگ(ن) کو ہی ہو گا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور آصف زرداری کی سیاست عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے دونوں کی منزل ملک وقوم کی خدمت نہیں بلکہ محمد نواز شریف کا راستہ روکنا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) 2018کے عام انتخابات ملک گیر کامیابی حا صل کرے گی عوام اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف کی نا اہلی کا بدلہ شیر کے نشان پر مہریں لگا کر لیں گے بدترین شکست پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات