Live Updates

نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہوئے،عمران خان

مسلم لیگ (ن) اور شریف فیملی کا کوئی مستقبل نہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کی عمران خان سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:34

نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہوئے،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہوئے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور شریف فیملی کا کوئی مستقبل نہیں۔ ہفتہ کو عمران خان سے شیخ رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور اور آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

شریف فیملی کے خلاف نیب مقدمات پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہوئے، تحریک انصاف (آج) اتوار کو لاہور میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور شریف فیملی کا کوئی مستقبل نہیں، شریف فیملی کو اس بار این آر او نہیں ملے گا۔ عمران خان نے شیخ رشید کو لاہور جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ شیخ رشید نے لاہور جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات