Live Updates

الیکشن 2018 کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کے حصول کے لیے روایتی دھڑے بندی

اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درجنوں امیدواروں نے لابنگ تیز کردی

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:34

الیکشن 2018 کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کے حصول کے لیے روایتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) الیکشن 2018 کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں میں ٹکٹوں کے حصول کے لیے روایتی دھڑے بندی واضح ہوگئی، اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درجنوں امیدواروں نے لابنگ تیز کردی۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی مدتمیں ایک ماہ رہ گیا ہے جس کے بعدنگہران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی الیکشن مصرفیت میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔

امیدواروں کے مطابق امسال رمضان میں سحری اور افطاری میں الیکشن کمپین کرنی پڑے گی کیونکہ دن بھر روزے کی حالت میں گرمی کے اس موسم میں سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رہ سکتیں ۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں اس وقت مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز میں ٹکٹ کے حصول میں دوڑ دھوپ تیز ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے دونوں جماعتوں کے درجنوں امیدواروں کی دوڑیں لگی ہیں۔

این اے 52، 53 اور 54 میں تمام امیدواروں نے عوامی رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہونے کے باوجود شاہراوں پر بینرز وال چاکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار کہتے ہیں جماعت میں دھڑے بندی جمہوریت کا حسن ہے،پارٹیز میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن جو پارٹی قیادت کا فیصلہ ہوگا وہ سب کو قبول ہوگا۔ن لیگ کے امیدوا اور ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کہتے ہیں کہ پارٹی میں دھڑے بندی ہے لیکن قیادت نے جس کو ٹکٹ دیا،اسکا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات