وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ما کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ما کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتیں ایک ماہ کیلئی1 روپیہ 88 پیسیفی یونٹ سستی کرنیکانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 15 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نوٹیفیکیشن کے تحت 300 یونٹس بجلی استعمال کرنیوالے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔ اس کمی کااطلاق کراچی کے شہریوں اور زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :