مودی کا تاریخی دورہ چین،دونوں ممالک مابین سرحد پر امن قائم رکھنے پر اتفاق

دونوں ممالک کے قریبی تعلقات عالمی سطح پر اثر و رسوخ میں اضافہ کا باعث بنے گے، بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:38

بیجنگ /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) بھارت وزیر خارجہ شسما سوراج نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے تاریخی دورہ چین میں بھارت اور چین مابین سرحد پر امن قائم رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے،دونوں ممالک کے قریبی تعلقات عالمی سطح پر اثر و رسوخ میں اضافہ کا باعث بنے گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے تاریخی دورہ چین کے اختتام پر آج ہفتے کو دونوں ممالک نے اپنی مشترکہ سرحدوں میں کشیدگی کم کرتے ہوئے امن قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے چینی صدر شی جن پنگ سے غیر رسمی ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے کئی ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کیا۔ چینی خبر سراں ادارے شنہوا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات سے عالمی سطح پر اثر و رسوخ میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :