شمالی میانمار سے ہزاروں کاچینی افراد کی ہجرت،روہنگیا میں صورتحال مزید ابتر، اقوام متحدہ

ہفتہ اپریل 22:38

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی میانمار سے ہزاروں کاچینی افراد ہجرت کر گئے،،روہنگیا میں صورتحال مزید ابتر ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں میانمار سے مزید ہزاروں کاچینی افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست کاچین سے اب تک چار ہزار کے قریب افراد ہجرت کر چکے ہیں۔ اس ہجرت کا سبب میانمار کی فوج اور باغیوں کی تنظیم ’کاچین انڈیپینڈنس آرمی‘ کے درمیان تازہ جھڑپیں بتایا گیا ہے۔ تاہم شمالی میانمار کی نسبت روہنگیا علاقوں والیمغربی حصے میں صورت حال اب بھی زیادہ ابتر ہے۔

متعلقہ عنوان :