سعودی فضائی قوت نے حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا، میزائل فضا میں ہی تباہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) سعودی فضائی قوت نے حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا، میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فضائی قوت نے گزشتہ روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گرایا۔یہ میزائل گزشتہ دن کو 12:50 بجے سعودی عرب پر داغا گیا تاہم سعودی دفاع قوت نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔خبر کے مطابق، عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی نظام نے فضائ میں ہی تباہ کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔خیال رہے کہ حوثی باغی گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زائد بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔