نام نہاد تبدیلی نے خیبرپختونخوا کو تباہ کر کے رکھ دیا ،شہباز شریف

خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، پنجاب کی طرح ترقی دیں گے ، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پشاور میں گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ اپریل 22:42

نام نہاد تبدیلی نے خیبرپختونخوا کو تباہ کر کے رکھ دیا ،شہباز شریف
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی نے خیبرپختونخوا کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، خیبرپختونخوا کو بھی پنجاب کی طرح ترقی دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف پشاور پہنچے، گورنر کے پی کے، امیر مقام اور سردار مہتاب نے ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کیا، شہباز شریف نے گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی لائے گی، نام نہاد تبدیلی نے خیبرپختونخوا کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، خیبرپختونخوا کو بھی پنجاب کی طرح ترقی دیں گے۔