نواز شریف اقتدار میں آ کر مغل اعظم بن گئے، ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کر کے اسے باہر نکالا، نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، آئین بھٹو نے بنایا پھر ان کے بعد ہم نے 18ویں ترمیم کی،سابق صدر آصف علی زرداری

ہفتہ اپریل 22:42

نواز شریف اقتدار میں آ کر مغل اعظم بن گئے، ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آ کر مغل اعظم بن گئے، ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کر کے اسے باہر نکالا، نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، آئین بھٹو نے بنایا پھر ان کے بعد ہم نے 18ویں ترمیم کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کر کے اسے باہر نکالا، آئین بھٹو نے بنایا، پھر ان کے بعد ہم نے اٹھارہویں ترمیم کی، نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، نواز شریف اقتدار میں آ کر مغل اعظم بن گئے، یہ اڈیالہ جیل صاف کروارہے ہیں، ان کو کیا پتا لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اور۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو یہ دیوالیہ کر کے جاتے ہیں ہم آ کر سنبھالتے ہیں، نواز شریف تو باہر چلے جاتے ہیں ہم نے تو یہیں رہنا ہے۔