لاہور ، باغ جناح میں چھت گرنے سے تین مزدور جاں بحق ، ٹھیکیدار گرفتار

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:42

لاہور ، باغ جناح میں چھت گرنے سے تین مزدور جاں بحق ، ٹھیکیدار گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) لاہور کے باغ جناح میں واقع کاسمو کلب کے ڈائننگ ہال کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر تین مزدور جا ں بحق جبکہ ریسکیو ٹیموں نے دو افراد کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق باغ جناح میں واقع کاسمو کلب کے ڈائننگ ہال کی چھت اس وقت اچانک گر گئی جب بوسیدہ چھت کو تبدیل کرنے کیلئے تعمیراتی کام جاری تھا۔

(جاری ہے)

ملبے تلے دب کر تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے دو افراد کو نکال کر تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں مردہ خانے منتقل کردیںپولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو بھی حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر کلب انتظامیہ اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔