یمن،سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری،38باغی ہلاک

ہفتہ اپریل 22:45

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجہ میں 38باغی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقیمن کے دارالحکومت صنعاء میں وزارت داخلہ کی عمارت (جس پر باغیوں کا قبضہ ہی) پر اتحادی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 38 سے زیادہ سکیورٹی نگراں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد باغیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کی تدفین کے سلسلے میں خاص طور پر جمع ہوئے تھے۔

خیال ہے کہ باغیوں کی حکومت کے نائب وزیر داخلہ عبدالحکیم الخیوانی عٴْرف ابو الکرار، الخیوانی کے دفتر کا ڈائریکٹر "المرونی" اور الصماد کی تدفین کی رسومات کا سکیورٹی ذمّے دار "ابو آلائ " بھی نشانہ بننے والے افراد میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حوثی ملیشیا نے وزارت داخلہ کی عمارت کے اطراف واقع علاقوں میں چھاپے مارے اور اس دوران فوجی اہل کار،، افسران اور عام شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

دارالحکومت صنعاء کے تمام حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہ اس دوران اتحادی طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔عرب عسکری اتحاد کی جانب سے حوثیوں کا سکیورٹی حصار توڑ ڈالنے اور الحدیدہ شہر میں دوسرے مطلوب ترین باغی صالح الصماد تک رسائی کے بعد حوثی قیادت خوف و دہشت کا شکار ہے اور آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے پہلی مرتبہ روپوشی پر مجبور ہو گئی ہے۔