پاک چین فوجی تعلقات علاقائی امن برقرار رکھنے میں معاون ہیں،ترجمان وزارت دفاع چین

دونوں ممالک کے درمیان سد ابہار تزویراتی تعاون شراکت داری قائم ہے ، پریس بریفنگ میں اظہار خیال

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چین کو یقین ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کی فوجی تعاون کی شراکت داری سے ملکی تعلقات میں سہولت ملتی ہے اور علاقائی امن و استحکام میں بھی کردار ادا ہوتا ہے چین کی وزارت دفاع کے سینئر کرنل رنگوئوچیانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون شراکت داری قائم ہے دونوں ممالک نے انتہائی اعلیٰ سطح کا دفاعی اور فوجی تبادلوں اور تعاون کو برقرار رکھا ہے ایک حالیہ نیوز بریفنگ میں چین پاکستان فوجی تبادلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال کیلئے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تبادلوں اور تعاون کے پروگراموں پر اب بھی غور خوض کیا جا رہا ہے،دفاعی شعبے میں چین روس تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کی بنیادی اور انہتائی اہم تزویراتی ساتھی ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں چین روس تعلقات بہترین اہم ملکی تعلقات ہیں یہ تعلقات چٹان کی ماند سخت ہیں حالیہ برسوں میں صدر شی اور صدر پیوٹن کی ذاتی توجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ملکی اور فوجی سطح کے تعلقات باہمی اعتماد اور فروغ پذیر تعاون کے ساتھ بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین علاقائی اور عالمی امن و استحکام برقرار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے عالمی کردار ادا کرنے اور فوجی سطح کے تعلقات کو مل کر ترقی دینے کیلئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہیں۔