Live Updates

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ الیکشن والے دن سر چڑھ کر بولے گا، بیلٹ باکس کی ہر پرچی ووٹ کو عزت دو پکارے گی، زندہ دلان لاہور نے پہلے بھی پی ٹی آئی کو مسترد کیا آئندہ بھی مسترد کرتے ر ہیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:50

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ الیکشن والے دن سر چڑھ کر بولے گا، بیلٹ باکس کی ..
ُاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہووٹ کو عزت دو کا نعرہ الیکشن والے دن سر چڑھ کر بولے گا، بیلٹ باکس کی ہر پرچی ووٹ کو عزت دو پکارے گی، زندہ دلان لاہور نے پہلے بھی پی ٹی آئی کو مسترد کیا آئندہ بھی مسترد کرتے ر ہیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ الیکشن والے دن سر چڑھ کر بولے گا، بیلٹ باکس کی ہر پرچی ووٹ کو عزت دو پکارے گی۔

انھوں نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کی سیاست کا ایک رومانوی کردار ہے جس سے عوام ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں مسلم لیگ ن الیکشن جیت کر عوام کو خوشحال اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کا عمل جاری رکھے گی۔آصف کرمانی نے کہاکہ زندہ دلان لاہور نے پہلے بھی پی ٹی آئی کو مسترد کیا آئندہ بھی مسترد کرتے ر ہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات