کوہاٹ کیلئے ایک اور اعزاز،پادری جاوید اختر کو ملک بھر کے چرچز کا موڈریٹر بشپ چن لیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:50

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) ضلع کوہاٹ کیلئے ایک اور اعزاز،پادری جاوید اختر کو ملک بھر کے چرچز کا موڈریٹر بشپ چن گیا گیا،اس سے پہلے موصوف عرصہ 3سالوں سے نائب بشپ موڈریٹر خدمات سر انجام دے رہے تھے،اپنے انتخاب کے بعد پادری جاوید اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسیح مذہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے نہ صرف مسیح برادری بلکہ پورے ملک کے باسیوں کو ایک دوسرے کی غلطیاں معاف کر کے خوشگوار زندگی گذارنے کی تلقین کی۔پادری جاوید اختر نے بتایا کے وہ کراچی کے مختلف کلیسائوں کے دوروں کے علاوہ سرگودھا ، جوھر آباد ، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ ، خوشاب کے دورے کر چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 15000ہزار مسیح خاندانوں سے رابطے کا سلسلہ شروع کرینگے۔واضح رہے کہ پادری جاوید اختر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوہاٹ کے نائب صدربھی رہے ہیں۔