Live Updates

عمران خان اور ملالہ یوسفزئی کا پاکستان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، مفتی کفایت اللہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:52

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) جے یو آئی خیبرپختونخوا کے نائب امیر مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ملالہ یوسفزئی کا پاکستان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ،قندوز کے مسلمان بچوں کے خون کا حساب لیں گے۔وہ کوٹھا میں غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس سے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ،مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ،الحاج غفور خان جدون ، مولانا محمد ایوب ،مولانا ہارون حنفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ ہمارا بنیادی عقیدہ اور دین اسلام کا بنیادی رُکن ہے ،مسلمان ناموس رسالتؐ پر مرمٹنے کو تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گستاخ رسولؐ کے مرتکب مشال کے قتل کے واقعے پر عوام ایک پلیٹ فار پر متحد تھے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت اس مرتکب کیلئے مدعی بنی ہوئی ہے ،آئندہ الیکشن میں صوبے کے غیور مسلمان پی ٹی آئی حکومت سے بدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے، توہین رسالتؐ کرنے والوں کیلئے عدالتوں کی قیام انتہائی ضروری اور ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی توہین رسالتؐ کے مرتکب نہ ہوسکے ،ناموس رسالتؐ کی تحفظ اولین ترجیح ہونے چاہیے اور اس کیلئے تحفظ نہ دینے والوں کی عزت بھی محفوظ نہیں رہے گی ۔

(جاری ہے)

مولانا عطاء الحق درویش اور مولانا فضل علی حقانی نے کہا کہ برطانیہ اپنی مرضی کے مطابق دُنیا کا جغرافیہ بنانے اور ممالک کو تقسیم اور وجود میں لانے کیلئے بیسویں صدی اپنا صدی قرار رہا تھا جبکہ آج امریکہ و یورپ اکیسویں صدی اپنا قرار دے رہا ہے لیکن اکیسویں صدی دین اسلام کے غلبے کا صدی ثابت ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات