Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کیلئے چترال سے روانہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:52

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن لاہور کے مقام پر مینار پاکستان میں 29 اپریل کے جلسہ کیلئے چترال سے قافلے کی شکل میں روانہ ہوئے،پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن بیسیوں گاڑیوں میں بیٹھ کر پارٹی کے پرچم لہراتے ہوئے اتالیق چوک میں جمع ہوئے، کارکنوں نے چترال میں ایک ریلی بھی نکالی، ریلی کی قیادت ضلعی صدر عبد الطیف اور جنرل سیکرٹری اسرار صبور کررہے تھے۔

پارٹی کے چیتوں کا قافلہ شاہی بازار سے گزرتے ہوئے چیو پل پہنچ کر واپسی پر عبد الولی خان بائی پاس روڈ سے گزرتے ہوئے لاہور روانہ ہوئے۔ روانگی سے پہلے پارٹی کارکنوں نے بائی پاس روڈ پر ڈھولک کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا اور خوشی کا اظہار کیا۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ضلعی صدر عبد الطیف نے کہا کہ ہمارا قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہوا جو انتیس اپریل کو مینار پاکستان کے جلسہ میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے کال پر اس جلسہ میں شرکت کررہے ہیں جس کا نعرہ ہے دو نہیں ایک پاکستان ، مینار پاکستان سے اس پاکستان کا آغاز ہوا تھا اور اب 2018 کے انتخابات میں کرپشن سے پاک پاکستان کا آغاز ہوگا جب عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ پارٹی اراکین پر سینیٹ کے انتخابات میں کروڑوں روپے کے عوض اپنا ووٹ بیچنے کے الزام کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے پارٹی کے ان اراکین کو انہوںنے عزت دیا اسمبلی تک ان کو پہنچا یا اور اب ان کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ہیں اگر وہ خان صاحب کو مطمئن نہ کرسکے تو ان کو پارٹی سے نکالا جائے گا۔

خان صیب کا فلسفہ کچھ اور ہے ان پر الزام ہے کہ انہوںنے اپنی ضمیر کا سودا کیا ہے اگر ان پر ثابت ہوا تو پاکستان تحریک انصاف میں ان کیلئے کوئی جگہہ نہیں ہے۔اسرار الدین نے کہا کہ ہم دو نہیں ایک پاکستان کا جو جلسہ مینار پاکستان میں منعقد ہورہا ہے ہم اس میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے چترال سے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب سیاست کی فضاء بھی بدل چکی ہے اور پاکستان میں اول تو ادارے نہیں ہیں اور اگر ہیں بھی تو وہ بوسیدہ ہیں ہم اگر دوبارہ اقتدار میں آئے تو صوبے کی طرح مرکزی سطح پر بھی قانون سازی کریں گے اور پاکستان کو کرپشن سے باالکل پاک کریں گے۔ اس کے بعد یہ قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات