ایک تعلیم یافتہ ماںہی یقینا بچوں کی بنیادی تعلیم تربیت اچھی طریقے سے کرسکتی ہے،بیگم گورنرخیبرپختونخوا

ہفتہ اپریل 22:52

ایک تعلیم یافتہ ماںہی یقینا بچوں کی بنیادی تعلیم تربیت اچھی طریقے سے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) بیگم گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے اورایک تعلیم یافتہ ماںہی یقینا بچوں کی بنیادی تعلیم تربیت اچھی طریقے سے کرسکتی ہے، ناکامیوں سے مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے سبق سیکھ کراور محنت کرکے آگے بڑھنا چاہیے ۔ بیگم گورنرنے ہفتہ کے یہاں عزیز جان انسٹی ٹیوٹ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔

انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر ھمامحسن ،پرنسپل، اساتذہ کرام اورطلباء بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

بیگم گورنرنے بہترین کارکردگی دکھانے پرطلباء میں انعامات بھی تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ادارے کے کردار کوسراہا اوران کی مزیدکامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔بیگم گورنرنے کہا طلباء محنت سے ملک کے مستقبل کی بنیادیںمضبوط رکھنے میں اپنا بھرپورکرداراداکریں اور زندگی کے طوفانوں کاڈٹ کر مقابلہ کرکے دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں۔ بیگم گورنرنے آخر میں بچوں کوپیغام دیتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیںہے اور وہ اپنی انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے دنیا میں اپنے والدین ، اساتذہ اورپاکستان کانام روشن کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :