امن کے قیام کیلئے فاٹا کی عوام نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،امیر جماعت اسلامی فاٹا حاجی سردار خان

ہفتہ اپریل 22:52

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی فاٹا حاجی سردار خان نے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہوئی کہ پورے فاٹا میں امن قایم ہواہے،امن کے قیام میں دوسرے ایجنسیوں کی طرح یہاں کے عوام نے بھی قابل قدر اور ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،جب یہاں کے عوام پر برا وقت آیا تھا تو جماعت اسلامی ہی کی قیادت اور کارکن تھے کہ انہوں نے اپنے استطاعت سے بھی ذیادہ اپنے آئی ڈی پیز بھائیوں کی خدمت کی تھی۔

انہوں نے ہفتے کو میران شاہ شمالی وزیرستان میں گرینڈ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی دوسرے سیاسی جماعت نے ان لوگوں کی حال تک نہ پوچھی۔اس ملک پر جب بھی برا وقت آیا ہے تو جماعت اسلامی نے اپنے مسلمان بھاییوں کی بھر پور خدمت کی ہے،،جماعت اسلامی کسی مخصوص طبقے کی جماعت نہی ہے اورنہ ہی کسی مخصوص اشخاص کی جماعت ہے بلکہ یہ ایک اسلامی عوامی اور جمہوری پارٹی ہے جس میں ہر قوم پرقے اور کلاس کے لوگ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اسلام کاے نام پر بنا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک یہاں اسلامی قوانین نافذ نہی کردی گئی،لہذا ہمارے جدوجہد کا مقصد یہی ہے کہ اس ملک میں اسلامی قوانین کا عملی نفاذ ہو۔۔پاکستان پر آج تک مختلف مافیوں نے حکمرانی کی ہے جنہوں اس مملکت خداد کو مختلف مسائل کے دلدل میں دکھیلا ہے۔جماعت سلامی کے ساتھ ایک دیانت دار قیادت موجود ہے جن کی دامن کرپشن اور دوسرے الزامات سے پاک ہے ہماری پاس اس ملک اور ترقی کے لئے ایک ویژن موجود ہے اورر اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ہم اس ملک کو ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنایں گے۔