عوام نے اعتماد کیا ہے ،انہیں کسی صورت مایوس نہیں کریںگے، ایم پی اے ضیاء الله بنگش

ہفتہ اپریل 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ایم پی اے ضیاء الله بنگش ایم پی اے نے کہا ہے کہ عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ اس کا جواب حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں اور بے لوث خدمت سے دے رہے ہیں ، اہل حلقہ کو کسی صورت مایوس نہیں کریںگے۔وہ ہفتے کو یونین کونسل اُسترزئی بالا میں 50لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے منصوبہ آبنوشی کے معائنے کے موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ضیاء بنگش نے کہا کہ ٹیوب ویل کے بورنگ اور پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور عنقریب یہ منصوبہ باقاعدہ طور پر فنکشنل ہوجائے گاجس سے علاقہ کے عوام کا پانی کے پینے کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر حلقے کے عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے اور وہ حلقے کے جملہ بنیادی حقوق کے لئے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے کہا کے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں استحصالی قوتوں کا راستہ روکیں اور عوام کی خدمت سے سرشار عوامی نمائندوں کو ووٹ دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح اس دفعہ پی ٹی آئی نے مایوس نہیں کیاہے اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :