چارسدہ، آل پرائمری ٹیچر زایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق احتجاجی مظاہرہ،صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی کیخلاف نعرے

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:52

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) آل پرائمری ٹیچر زایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت کے تعلیمی پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ تفصیلات کے مطابق آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن نے صدر اسحاق خان کی قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت کے تعلیمی پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ انہیں موجودہ صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسیاں کسی صورت منظور نہیں جس میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹرانسفرپر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ یہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے جب کہ حکومت اساتذہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 2012سروس سٹرکچر کے مطابق ٹائم سکیل دیا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :