فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے اور 2018 انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے ،سینیٹر مشتاق احمد خان
ہفتہ 28 اپریل 2018 22:52
(جاری ہے)
یوتھ کنونشن سے جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان،ملک رحمان اللہ ،ملک حاجی اکبر علی ، جے آئی یوتھ فاٹا کے صدر محمد نوید خان ودیگر ملکان نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے سیکرٹری جنرل محمد رفیق آفریدی، نائب امیر ڈاکٹر منصف خان،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان سمیت ملکان ، عمائدین علاقہ اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے ٹی ڈی پیز کی اپنے علاقوں کو باعزت واپسی یقینی بنائی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کوتباہ شدہ مکانات کی تعمیر کے لئے معاوضہ دیا جائے،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے عیدالفطر کے بعد شمالی وزیرستان میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے،میران شاہ جلسے سے پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیرستان میں امن آچکا ہے، امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،قبائلیوں نے موجودہ آزاد کشمیر کو آزاد کرایا ، باجوہ صاحب آج بھی ان کو راستہ دیں تو یہ قبائلی مودی کا سرتوڑ دیں گے، این ایف سی میں قبائل کو حصہ نہ دینا اور ایک ہزار ارب روپے کے پیکج کی عدم موجودگی کی بنا پر وفاقی بجٹ مسترد کردیا،پاک فوج کی کوششوں سے قبائلی علاقوں میں امن آچکا ہے ، سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ امن کو استحکام دے کر ترقی میں بدل دیں۔ وفاقی حکومت نے قبائل کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے،ہماری حکومت آئی تو فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کریں گے اور اسے خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے۔ تعلیم، روزگار اور کھیل کے میدان قبائلی نوجوانوں کو حق ہے۔ ہم قبائلی عوام کو تمام حقوق دیں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایجنسی ہیڈکوآرٹر ہسپتال میرانشاہ کا بھی دورہ کیااور گزشتہ روز بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں 400ڈرون حملے ہوئے لیکن حکومت نے امریکہ سے کسی قسم کے تاوان کا مطالبہ نہیںکیا۔ حکومت عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ درج کرے اور قبائلیوں کے نقصانات کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ستر سال سے قبائلیوں کو ان کا حقوق نہیں دے رہی، ایف سی آر کی صورت میں ظالمانہ اور کالا قانون نافذ ہے جس نے قبائلی عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ حکومت ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں جلد از جلد انضمام کا اعلان کرے۔ عدالتوں کے دائرہ اختیار کی فاٹا تک توسیع تازہ ہوا کا جھونکا ہے، انشاء اللہ جلد ہی ایف سی آر کا بھی خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء ، ترقی اور حفاظت کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں ، ہم بھی ہر محاذ پر اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔ہم اس وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.