Live Updates

اتوار کو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کی طرف روانہ ہونگے،چوہدری تیمور علی خان

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:53

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) چکوال ا نصاف لائر فورم راولپنڈی ڈویڑن کے نائب صدر چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اتوار کو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کی طرف روانہ ہونگے،پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور مینار پاکستان میں چیئرمین عمران خان کے جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں جوش و خروش دیدنی ہے۔

ہفتے کو انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں شرکت کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اس موقع پر چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا مینار پاکستان کا جلسہ جس میں لاکھوں لوگ شرکت کرینگے پاکستان میں بڑی تبدیلی کی نوید سنائے گا،اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی خان اور یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری فواد علی خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری تیمور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے۔اور ملک کے کروڑوں عوام چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔اور انشاء اللہ مرکز اور صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومتیں قائم ہونگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بٴْری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

پورے پاکستان میں اہم شخصیات جوگ در جوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔چکوال میں ایسا لگتا ہے کہ چوہدری تیمور علی خان کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے حوالے سے گرین سنگل دیدیا ہے۔چوہدری تیمور علی خان کے والد محترم چوہدری محمد علی خان کا ایک بڑا ووٹ بینک موجود ہے۔وہ پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات