Live Updates

ز رداری نے کراچی کو مقتل گاہ اور عمران خان نے کے پی کے کوویران کر دیا،ایم این اے رانا مبشر اقبال

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:53

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ر ہنما ء ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ ز رداری نے کراچی کو مقتل گاہ اور عمران خان نے کے پی کے کوویران کر دیا،غیور پاکستانی قوم2018کے انتخابات میں ناکو چنے چبوائیں گے، اب قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو دیکر زیر تکمیل منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں، موجودہ بجٹ میاں نواز شریف کے ویڑن کا عکاس اور گرین پاکستان پروگرام کے لئی39کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،توانائی بحران،بیمار معیشت اور تباہ حال ادارے سابق حکمرانو ن کی عوام دوستی کے ثبوت ہیں،ن لیگ حکومت کی محنت دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کی اور عالمی ادارے بھی معترف لیکن ترقی مخالف اقتدار کے پجاری شور اور واویلا مچاکر ترقی کو ہڑپ کر گئے۔

(جاری ہے)

وہ ان خیالات کا اظہارخیابان امین میں ہمارے نمائندہ رشیدصابر سے کر رہے تھے۔اس موقع پرمشیر وزیراعلی اختر باد شاہ،شمینہ ملک، رانا راشد منہاس،اصغر مجید خاں گجومتہ اور بیسیوں ن لیگی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کو پیرس بنا کر دنیا کو ثابت کر دیا ہے کہ 2018کے بعد پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنائیں گے، لاک داؤن کرنے والوں نے قوم اور ملک کے درمیان جوخلیج پیداکی ہے ، 2018کے انخابات میں خیبر پختونخواہ اور کچرا پارٹی سے سندھ سرک رہا ہے ، پاکستان کی غیور قوم 2018کے انتخابات میں ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیں گی22کروڑ عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے پاناما ہو یا اقامہ ہو یا عدالتی فیصلہ نواز شریف کروڑوں دلو ں کی دھڑکن ہیں اور نہ ہی کوئی عوام کے دلوں سے نکال سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات