پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چین میں کینٹن تجارتی میلہ 2018 میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا
دوسرے مرحلے پر وفد شنگھائی سے کولمبو جائے گا، کاشف اشفاق کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 28 اپریل 2018 22:56
(جاری ہے)
پی ایف سی کے سربراہ نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستانی تاجروں نے کل ٹیرف لائن کا صرف 3.3 فیصد استعمال کیا پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں موجودہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں دس فی صد (4.4 بلین ڈالر) کا اضافہ ہوا ہے اور اس دورے سے ہمیں پیشہ ورانہ سطح پر مزید کامیابیوں کی توقع ہے کیونکہ چین اور سری لنکا میں غیر ملکی بزنس لیڈرز، ریسرچرز اور سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع میسر آئے گا جس سے فعال علاقائی اقتصادی حکمت عملی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فوغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور بزنس کمیونٹی کو عالمی مارکیٹوں میں اپنی مسابقت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی فرنیچر مصنوعات کی بڑی مانگ ہے کیونکہ یہ اعلیٰ معیار کی لکڑی سے بنے اور پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد ڈیزائنوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت مقابلے کہ وجہ سے چین کو فرنیچر کی برآمد پاکستانی مینوفیکچررز کے لئے انتہائی مشکل سہی لیکن ہمیں اس میں کامیابی ہوسکتی ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ آئوٹ ڈور فرنیچر کی مارکیٹ میں مواقع نسبتاً زیادہ ہیں اور ہم اس میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گیکیونکہ چین میں سرکاری باغات کے پھیلا? کی وجہ سے وہاں آئوٹ ڈور فرنیچر کی بہت زیادہ طلب ہے۔ سری لنکا میں فرنیچر کی گنجائش کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی ای) کے تحت ڈیوٹی رعایت کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے ایک سال کے اندر سری لنکا کو برآمدات دوگنا کر سکتا ہے اور اگر بروقت اقدامات اٹھائے جائیں تو ایک سال کے اندر سری لنکا کو برآمدات 267 ملین سے بڑھا کر 500 ملین ڈالر کی جا سکتی ہیں۔ نمیاں کاشف نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ فرنیچر کی تجارت اس کی کم ترین سطح پر ہے اور اس خطے میں فرنیچر کی نئی مارکیٹوں کی تلاش کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقائی تجارت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ جنوبی ایشیا نئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے فرنیچر پروڈیوسرز کا ٹارگٹ مشرق وسطیٰ اور یورپی مارکیٹیں ہیں لیکن پاکستانی فرنیچر کی صنعت میں بھی مسابقت کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.