حافظ آباد، نوجوان نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

ہفتہ اپریل 22:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) انصر کالونی پنڈی بھٹیاں میں نوجوان نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، مظہر ولد فلک شیر کا اپنے بھائیوںکے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر اسکی بھائیوں سے توں تکرار ہوئی تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔