حافظ آباد، گائوں مانگٹ اونچا میں آتشزدگی ، مقامی زمیندار کی 6ایکڑ سے زائد فصل جل کر خاکستر ہوگئی

ہفتہ اپریل 22:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء)حافظ آبادکے نواحی گائوں مانگٹ اونچا میں آتشزدگی کے نتیجہ میں مقامی زمیندار کی چھ ایکڑ سے زائد فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز افتخار ولد نور محمد مانگٹ کے کھیتوں میں بھوسہ تیار کیا جارہا تھا کہ اچانک بھوسہ تیار کرنے والی مشین سے چنگاریاں اٹھنے سے گندم کی فصل کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں چھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کھڑی گندی کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔