قصور ، دیوار تلے دب جانے سے ایک شخص جاں بحق ،عورت شدید زخمی

ہفتہ اپریل 22:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) قصور کے نواح علاقے میں دیوار کے نیچے دب جانے سے ایک شخص جاں بحق ،عورت شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹ برکس میں کام کرنے والا یاسر علی ایک دیوار کے سائے تلے بیٹھ کر اپنے میں مصروف تھاکہ اس کے اوپر دیوار آگری جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ عابدہ بی بی چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کی پٹری کو کراس کرتے ہوئے اچانک گر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔