یاسر شاہ کو پی سی بی کا ” بلاوا “ آگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 20:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28اپریل 2018ء) زخمی ہونے کے سبب دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے اہم ٹورزکیلئے اعلان کردہ سولہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ نہ پانے والے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اہم رکن لیگ سپنر یاسر شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق31سالہ لیگ سپنر کو پی سی بی میڈیکل پینل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کیا ہے جہاں ان کا فٹنس بحالی پروگرام شروع ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل اس پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں جس کے مطابق یاسر شاہ پانچ ہفتے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہیں گے اور ان کی فٹنس پر کام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ گیارہ مئی جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سریز بھی کھیلنی ہے۔