حفاظتی ٹیکہ جات ہمارے بچوں کی بہتر صحت کیلئے بہت ضروری ہے،ایجنسی سرجن

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:02

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی نے کہا کہ ٓاج سے ساری دنیا میں حفاظتی ٹیکوں کے اہمیت کے حوالے آگاہی اور فوائد و معلومات سے متعلق ہفتہ منایا جا رہا ہے ،حفاظتی ٹیکہ جات ہمارے بچوں کی بہتر صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے تحصیل جمرود سول ہسپتال میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے مناسبت سے منعقدہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی ، ایمرجنسی اپریشن سنٹر فاٹا ڈاکٹر اسد ، ایم ایس ڈاکٹر الیاس ، ڈاکٹر حفیظ اور ڈاکٹر شمس سمیت علاقائی مشران و ملکان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹراسد نے کہا کہ خیبرایجنسی میں 40فیصد بچے حفاظتی ٹیکے لگوانے سے رہ جاتے ہیں لیکن اب اس میں کمی آرہی ہے، چارج لینے کے بعد میںنے خیبرایجنسی کے تمام مراکز صحت کا دورہ کیا اور وہاں حفاظتی ٹیکو ں کی فراہمی کو ممکن بنایا ،ہر ماہ ہر گائوں میں ہماری ٹیمیں جائیگی اور بچوں کو خطرناک امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے ، اپنے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائے ، تیراہ جیسی دوردراز علاقوںمیں بھی ٹیمیں بجھوائی جائینگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے ملکان و مشران سے تعاون کا مطالبہ کیا ۔ تقریب میںملکان ومشران نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے لگانے والوں کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے تاکہ ایک صحت معاشرے کی تکمیل کو پایہ تکمیل تاکہ پہنچا سکے۔