ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سب جیل چکوال کا دورہ

ہفتہ اپریل 23:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انواراحمد خان نے ہفتے کے روز سب جیل چکوال کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سب جیل چکوال کی تمام بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا اورقیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کی شکایات کو سنا اور ان کے فوری حل کے لیے سپرنٹنڈنٹ سب جیل چکوال کو احکامات صادر کیے۔

نیز جن قیدیوں کا عرصہ حوالات زیادہ ہو چکا ہے اور ان کے مقدمات کا فیصلہ نہ ہوا ہے ان کی متعلقہ ہائے عدالت کو ہدایت کی ہے کہ ان کا مقدمہ دیرینہ ہونیکی بنا پر اولین ترجیحات پر سنا جائے اور جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپرنٹینڈنٹ سب جیل چکوال کو ہدایت کی کہ جو قیدی اپنے مقدمہ کی پیروی کرنے کے لیے وکیل کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں ان کی درخوستیں دفتر سیشن کورٹ میں بھیجی جائیں تا کہ ان کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

. اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے جیل میں موجود کچن، ہسپتال‘ منشیات‘ سزا یافتہ قیدیوں کی بارکس اور بچوں کی وارڈ کا بھی دورہ کیا اورقیدیوں کو دی جانے والی سہولیات اور جیل کی صفائی کے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سب جیل چکوال کو مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت۔

متعلقہ عنوان :