عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن عامہ کی سلامتی اور مظلوم کی دادرسی اور فراہمی میری اولین ترجیح ہے‘ ڈی پی او چکوال

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈی پی او چکوال چودھری ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ،امن عامہ کی سلامتی اور مظلوم کی دادرسی اور فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ڈپٹی ڈائریکٹر انفار میشن تابندہ امجد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود کے جاری اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا اور انکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ‘ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا‘ ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض عین ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر چوہدری امجد علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :