حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا ہے‘ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ موجودہ حکومت کا بہترین اقدام ہے‘ زراعت کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی

وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ اپریل 23:10

حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا ہے‘ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا ہے‘ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ موجودہ حکومت کا بہترین اقدام ہے‘ زراعت کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی‘ موجودہ حکومت میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھا رہی ہے‘ 2018کا الیکشن مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ‘ حلقے میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے‘ 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد تحصیل حسن ابدال کی محرومیاں دور کی جائیں گی‘ زرداری اور نیازی کی سیاست عوام مسترد کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بجٹ میں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ریلیف دیا گیا‘ اپنے پانچ سالہ دورے اقتدار میں مسلم لیگ (ن) نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی یہی وجہ ہے کہ موجودہ بجٹ کو تاجر برادری اور عوام نے سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو ‘ تحصیل اٹک کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیئے گئے‘ ان پانچ سالوں کے دوران محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے حلقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 2018میں بھی عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی کی سیاست کو عوام اچھی طرح جان چکے ہیں‘ اقتدار کیلئے اکٹھا ہونے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد تحصیل حسن ابدال کی تما م محرومیاں دور کی جائیں گی۔