پارلیمنٹ کی بالادستی کو پارلیمنٹ کے اندر تسلیم کرتا ہوں ،سید خورشید احمد شاہ

بدقسمتی سے نوجوانوں میں پڑھنے کا شوق کم ہو گیا ہے، نوجوان ادبی پروگراموں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:10

پارلیمنٹ کی بالادستی کو پارلیمنٹ کے اندر تسلیم کرتا ہوں ،سید خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو پارلیمنٹ کے اندر تسلیم کرتا ہوں ،بدقسمتی سے نوجوانوں میں پڑھنے کا شوق کم ہو گیا ہے، نوجوان ادبی پروگراموں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کو پروین شاکر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ نے جس پروگرام کا انعقاد کیا ہے یہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھٹن کے اس ماحول میں شاعروں اور دانشوروں نے اس ملک کی آنیوالی نسلوں اور بسنے والے لوگوں کیلئے اپنے قلم سے ایسی راہیں دکھائیں جو وقت کی ضرورت تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام اندھیروں سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے نوجوانوں میں پڑھنے کا شوق کم ہوگیا ہے۔ نوجوانوںکو چاہئے کہ وہ ادبی پروگراموں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو پارلیمنٹ کے اندر تسلیم کرتا ہوں ۔