پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل سواروں کو موٹروے پر ڈرائیونگ کرنے کی اجازت مل گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 اپریل 2018 21:00

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل سواروں کو موٹروے پر ڈرائیونگ ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل 2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل سواروں کو موٹروے پر ڈرائیونگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک حکم نامی گردش کر رہا ہے جس کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل سواروں کو موٹروے پر ڈرائیونگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل موٹر سائیکل سواروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اپیل درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی موٹروے پر ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔ اب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ سے منسوب حکم نامے میں ہائی وے اور موٹروے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو بھی آئندہ سے موٹروے پر ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

مبینہ حکم نامے میں ڈرائیونگ کیلئے کچھ شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ موٹروے پر ڈرائیونگ کرنے کیلئے سب سے بڑی شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ صرف 600 سی سی سے زائد انجن والی موٹرسائیکلوں کو موٹروے پر چلایا جا سکے گا۔ ڈرائیور کی عمر کیلئے حد 30 برس رکھی گئی ہے۔ جبکہ ایک موٹرسائیکل پر صرف ایک ہی شخص کو سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ موٹرسائیکل پر سرکاری اور کمپیٹرائزڈ نمبر پلیٹ لگا ہونا بھی ضروری ہے۔ تاہم واضح رہے کہ تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس مبینہ حکم نامے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔