گورنر پنجاب کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت ‘ واہگہ بارڈر پر دنیا کا آٹھواں ساؤتھ ایشیاء کا پہلا بڑا جھنڈا نصب کر دیا گیا

ہفتہ اپریل 23:14

گورنر پنجاب کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت ‘ واہگہ ..
لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ گورنر پنجاب جب واہگہ بارڈر پہنچے تو سیکٹر کمانڈر ستلج رینجر بر یگیڈیئر سید عاصم حسین گردیزی نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے گور نر پنجاب کو بتایا کہ واہگہ بارڈر پر دنیا کا آٹھواں اور سائوتھ ایشیا کا پہلا بڑا جھنڈانصب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی اونچائی 400فٹ ہے جبکہ جھنڈے کی لمبائی120فٹ اور چوڑائی 80فٹ ہے۔بعدازاں گورنر پنجاب نے پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی ، انہوں نے ہاتھ ہلا کر پاکستان زندہ باد کے نعروں کا جواب بھی دیا ۔ فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ،شہریوں کی کثیر تعداد نے پر چم اتارنے تقریب دیکھی اور لوگو ں کا جذبہ قابل دید تھا ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیئے ۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر رینجرز کے جوانوں سے کہا کہ آپ پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے پاک فوج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ جیسے جوانوں سے چل رہا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے رینجرز کے جوانوں کو مٹھائی اور پھل پیش کیئے۔