پنجگور ایف سی چوک پر یکے بعد دیگر چار راکٹ فائر ک

سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ، کوئی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:14

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پنجگور ایف سی چوک پر یکے بعد دیگر چار راکٹ فائر کئے گئے جو کھلے میدان میں گر کرزوردار دھماکے سے پھٹ گئے ،ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے دیر تک نامعلوم مسلح افراد نے نامعلوم سمت سے رخشان ندی چوکی پر چار راکٹ داغے چو چوکی کے اردگرد گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے اور شدید فائرنگ بھی کئی گئی چوکی پہ موجود سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :